متاثرین کوانصاف دلانے کیلئے ہر فورم پر جائیں گے،احمد خان لنگاہ ایڈووکیٹ |
ملتان(ویب ڈیسک) متاثرین لئیق رفیق ہسپتال نے سیشن کورٹ ملتان میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لئیق رفیق ہسپتال نے ہم سے زندگی کی رونق چھین لی،روزی رزق کمانے کے بھی قابل نہیں چھوڑا گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے لیکن نہ تو حکومتی امداد آئی اور نہ ہی لئیق رفیق ہسپتال کے نااہل ڈاکٹر کے خلاف تاحال کوئی خاطر خواہ کاروائی ہو سکی ،الٹا پیشیوں پر پیشیاں بھگت بھگت کر ذلیل ہو رہے ہیں ، جبکہ چیئرمین سرائیکی لائرز فرنٹ احمد خان لنگاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ غریب متاثرین کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ،انصاف کیلئے دستیاب ہر فورم پر جا کر متاثرین کا مقدمہ لڑوں گا تاکہ لئیق رفیق ہسپتال جیسی قصاب گاہوں کو انسانی زندگی سے کھیلنے سے روکا جا سکے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں