مظفر گڑھ: ضلع کے مختلف مقامات پر خدمت آپکی دہلیز کے تحت سرگرمیاں جاری ہیں |
مظفرگڑھ(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپکی دہلیز کے تحت دوسرے ہفتے کی سرگرمیوں پرکام شروع ہوچکا ہے جس میں پانی کے جوہڑوں کا خاتمہ و صفائی، نالیوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی ، مین ہول ، گٹر وغیرہ کے ڈھکنوں کی مرمت و تبدیلی، پبلک مقامات بس سٹینڈ، مارکیٹوں اور پارکس کے واش رومز کی صفائی وغیرہ شامل ہے ۔حکومت پنجاب نے پہلے ہفتے کی کارکردگی روپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ضلع مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں اول نمبر پر رہا جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ گذشتہ روز ضلع بھر میں 3263سرگرمیاں مکمل کی گئیں جبکہ ڈویژن بھر میں 5970سرگرمیاں مکمل کی گئیں۔ عوام کی طرف سے ضلع مظفرگڑھ میں 324شکایات موصول ہوئیں جن کا فوری ازالہ کیا گیا۔ ڈویژن بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے میونسپل کارپوریشن ، تحصیل کونسلوں اور ٹائون کمیٹیوں کے چیف افسران، سپروائزر اور عملہ صفائی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے محنت کا ثمر ہے کہ ڈویژن بھر میں سب سے زیادہ سرگرمیاں مکمل کی گئیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ اسی لگن اور محنت سے کام جاری رکھیں اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میںبھی اول پوزیشن حاصل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب کے ہمراہ شہر بھر میں جاری مختلف مقامات پر سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں