چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے ملک الطاف حسین بھٹی اعزازی شیلڈ سے نوازا - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے ملک الطاف حسین بھٹی اعزازی شیلڈ سے نوازا

Mr. Justice Muhammad Qasim Khan Chief Justice Lahore High Court
ملتان: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان ملک الطاف حسین بھٹی کو شیلڈ عطا کر رہے ہیں



ملتان: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے ملک الطاف حسین بھٹی کو سیشن و سول کورٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء اور انتظامیہ کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کرنے پر اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کی ازسرنو نئی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں انتظامیہ پولیس اور وکلاء برادری سے مسلسل رابطہ میں رہے اور اپنی ڈیوٹی بہترین انجام دی جس پر اعزازی شیلڈ ان کا حق تھا جس سے انہیں نوازا گیاہے ۔
ملک الطاف حسین بھٹی نے چیف جسٹس محمد قاسم خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورٹ کی 74سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا جس پر میں تہہ دل سے شکر گراز ہوں اور اپنی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا اس شیلڈ میں جہاں میری محنت شامل ہے وہاں ان سب کا ساتھ بھی شامل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں