شہر سلطان: اسسٹنٹ کمشنر جتوئی چوہدری ارشد علی ورک صفائی مہم کا معائنہ کر رہے ہیں |
شہر سلطان (ویب ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر جتوئی چوہدری ارشد علی ورک کا عوام کو براہ راست بنیادی سہولیات کی فراہمی کا آغاز ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی سرپرستی میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے سلسلہ پروگرام تین ہفتے جاری رہے گا خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت شہر بھر کی گلیوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی مہم کامیابی سے جاری ہے،،شہری و دیہی علاقوں میں صفائی و ستھرائی اور سیوریج کے مین ہولز کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئیے جائیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ارشد علی ورک نے جتوئی، شہر سلطان، میر ہزار خان اور جھگی والا میں پنجاب حکومت کے میونسپل پروگرام خدمت اپ کی دہلیز کے اغاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں سٹریٹ لائٹس اور تجاوزات کا خاتمہ آوارہ کتوں کی تلفی سمیت میونسپل سروسز فراہم کی جائیں گی ،بلدیہ کے افسران و اہلکاروں کو ذمہ داریاں تفویض کی ہیں جس کی روزانہ کارکردگی کی رپورٹ فراہم کی جائے گی۔
شہروں کی صفائی، گرین بیلٹس،سر کاری دفاتر کی صفائی اور وال چیکنگ بھی ختم کی جائے گی بلدیہ کا عملہ عوام کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے،ان شاء اللہ خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تمام مقررہ اہداف کو پورا کیا جائے گا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سید ظفر عباس بخاری سہیل اختر غوری صفدر آتش ایڈووکیٹ حاجی رانا محمد اکرم رانا دلشاد احمد بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں