انڈس ہسپتالوں میں ویکسینیشن کے بہترین انتظامات ہیں،ڈاکٹرعبدالباری - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

انڈس ہسپتالوں میں ویکسینیشن کے بہترین انتظامات ہیں،ڈاکٹرعبدالباری

Dr. Abdul Bari Kahna Indus Hospital Lahore
ڈاکٹر عبدالباری کا کاہنہ انڈس ہسپتال کے ایس ایم اے ڈاکٹر فیض الحسن اور انکی ٹیم کے ہمراہ گروپ فوٹو

 

 

 لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کے تمام انڈس ہسپتالوں میں ویکسینیشن کے تسلی بخش انتظامات کئے گئے ہیں۔عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر کاہنہ انڈس ہسپتال کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ان خیالات کا اظہار سی ای او انڈس ہیلتھ نیٹ ورک ڈاکٹرعبدالباری نے کاہنہ انڈس ہسپتال میں اچانک وزٹ کرنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد کاہنہ انڈس ہسپتال کی منیجمنٹ ایس ایم اے ڈاکٹر فیض الحسن،او پی ڈی کوارڈئینیٹر محمد رضوان،احمد سہیل،کنسلٹنٹ ڈاکٹرز ،جیند،شازیہ،رابعہ،عثمان،حسام ،شیراز،میجر پیر ذادہ،مس ثنا،آصف سے گفتگو کے دوران کیا انکا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں تمام انڈس ہسپتالوں میں ویکسینیشن سنٹرکو بنا یا گیا ہے اور ان میں شہریوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔تمام ہسپتالوں میں ویکسینیشن سنٹرزپر شہریوں کی بڑی تعدادویکسین لگوانے آرہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ عید سے قبل اور اس کی چھٹیوں میں لاک ڈاؤن اور ماسک پہننے پر سختی سے عمل کے نتیجے میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جہاں کہیں ایس او پیز پر عملدرآمد ہوئے وہاں کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔جتنے لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہورہے ہیں اس سے کیے زیادہ صحت یاب ہو کر گھروں کو رخصت بھی ہورہے ہیں ، کورونا کے مثبت کیسز میں کمی ہوئی ہے ۔ڈاکٹر فیض الحسن کا گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی اوربیماری پر قابو پانے کے لیے کاہنہ انڈس ہسپتال میں کثیر اقدامات کیے گئے ہیں۔مزید براں سی ای اوانڈس ہیلتھ نیٹ ورک ڈاکٹر عبدالباری نے ایس ایم اے کاہنہ انڈس ہسپتال ڈاکٹر فیض الحسن کی کارکردگی کو سراہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں