صحت اور تندرستی کیلئے پرہیز اور احتیاط علاج سے بہتر ہے ، ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

صحت اور تندرستی کیلئے پرہیز اور احتیاط علاج سے بہتر ہے ، ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ

Dr. Shaheena Khosa MPA Dera Ghazi Khan
ڈیرہ غازیخان: ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کا فورٹ منرو کھر فری کیمپ کے معائنہ کے موقع پر گروپ فوٹو



ڈیرہ غازی خان ( ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ، معروف سوشل ورکر اور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ عوام کی صحت اور تندرستی کے حوالے سے پرہیز اور احتیاط علاج سے بہتر ہے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے وہ فورٹ منرو کھر میں TB ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے زیر انتظام ہمت آرگنائزیشن کے تعاون سے منعقد ہونے والے فری کیمپ میں مریض چیک کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔کیمپ میں سو سے زائدہ خواتین کا چیک اپ اور اسی سے زیادہ خواتین کا الٹرا سائونڈ بھی کیا گیا اور انہیں ادویات بھی دی گئیں اس موقع پر ڈاکٹر اشرف ، ڈاکٹر شبہان طارق ، ڈاکٹر شاہد بھٹی ، رفیق اعوان جعفر باپا ، احمد عباس ، وقار چانڈیہ ، عمیر سلیم ، فرزانہ ، زہراہ ، انعم زہرا و دیگر بھی موجود تھے ۔ کیمپ کے بعد اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کا نام وومن چیئر پرسن ڈی جی خان ٹی بی ایسوسی ایشن کے طور پر تجویز کیا گیا ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ ٹی بی ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر اشرف اور انکی ٹیم کو سرہاتے ہوئے کہا کہ انکی کاوشوں سے ڈیرہ غازی خان میں ٹی بی کے ایکٹو کیسوں کی تعداد میں دن بدن کمی ہو رہی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں