آبادی میں اضافے کی وجہ سے سماجی مسائل بڑھ رہے ہیں،ڈاکٹر مہتاب احمد - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

آبادی میں اضافے کی وجہ سے سماجی مسائل بڑھ رہے ہیں،ڈاکٹر مہتاب احمد

 

Dr. Mehtab Ahmed Kot Addu
کوٹ ادو: محکمہ پاپولیشن کے زیر اہتمام ماں اور بچہ کی صحت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے ڈاکٹر مہتاب احمد خطاب کر تے ہوئے


کوٹ ادو : محکمہ پاپولیشن کے آئمہ کرام و خطیب حضرات کی تحصیل پاپولیشن ڈاکٹر مہتاب احمد کی نگرانی میں ماہانہ میٹنگ کا مدرسۃ المدینہ غلامانِ مصطفیٰ پل 88 پر انعقاد کیا گیا,ماں اور بچہ کی صحت کے بارے میں مکمل طور پر نئے منتخب علماء و خطیبوں کو محکمانہ طور پر بریف کیا گیا،جوں جوں آبادی بڑھتی جا رہی ہے سماجی مسائل بے قابو ہوتے جا رہے ہیں ان پر قابو پانے کیلئے آبادی کو کنٹرول کرنا لازم ہے,اسلامی معاشرہ میں خاندان بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے،مولانا ارشاد گرمانی نے اشرف المخلوقات اور انسانی حقوق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو چاہیے سماجی انداز سے اپنے فرائض پورے کریں، والدین کا حق ہے بچوں کی تربیت کا خیال رکھیں ' شوہر کا حق ہے بیوی کی صحت اور سماجی ضروریات کا خاص خیال رکھیں تاکہ پیدا ہونیوالی اولاد جو کہ معاشرہ کا آئندہ شاہین ڈاکٹرز اور انجینئرز وغیرہ بنتے ہیں انہی بچوں کو اگر ہم توانا بنائیں گے صحیح نشوونما کر پائیں گے تا کہ صحیح طرح سے ملک و قوم کی خدمت کر سکے۔
ڈاکٹر مہتاب کا کہنا تھا میری کوشش ہے کہ محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کے پروگرام کو آپ حضرات کے تعاون سے مزید فعال کر سکوں،مولانا کامران نے اسلام کی رو سے معاشرے کے شادی شدہ حضرات کو پیغام دیا ہے کہ چھوٹی فیملی رکھیں تا کہ ان کی تربیت و نشونما بہتر انداز میں ہو سکے،قاری حبیب نے دیہی معاشرے کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین بچوں کی پیدائش میں مناسب فاصلے کا خیال رکھیں،ڈاکٹر مہتاب احمد نے علماء کرام کی معاشرتی اصلاح کو سراہتے ہوئے شاباش دی،کوشش کریں تمام خطیب حضرات اصلاحِ معاشرہ اور مناسب وقفہ انسانی آبادی پر عوام الناس کو راغب کریں،میٹنگ کے میزبان مفتی محمد عامر نے کم عمری کی شادی اور دیر سے نکاح کے متعلق نقصانات پر بریفنگ دی،میٹنگ میں شہزاد اکبر، قاری حبیب اللہ، مولانا محمد معاذ،مولانا ارشاد گورمانی،محمد فیاض اور ثقلین رضا نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں