اپنی شادی کی رسموں سے متعلق بات کرنا پسند نہیں: عائزہ خان - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

اپنی شادی کی رسموں سے متعلق بات کرنا پسند نہیں: عائزہ خان

 

Pakistani Actress Ayeza Khan
Pakistani Actress Ayeza Khan


کراچی :  خوبصورت اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ اپنی منہ دکھائی اور شادی کی سب ہی رسموں سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔ عائزہ خان کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ میزبان کے ساتھ سوالوں جوابوں کو خوب انجوائے کر رہی ہیں اور مداحوں کو خود سے متعلق نئی نئی باتیں بتا رہی ہیں۔اس ویڈیو میں میزبان کی جانب سے عائزہ خان سے سوال کیا جاتا ہے کہ عائزہ خان کو منہ دکھائی میں کیا ملا تھا؟اس کا جواب دیتے ہوئے عائزہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کی رسموں سے اور منہ دکھائی سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتیں، وہ اور انکے شوہر دانش تیمور بھی ٹاک شوز پر اس موضوع کے متعلق بات نہیں کرتے، وہ سمجھتے ہیں کہ جو ہماری آپس کی باتیں ہیں وہ ہم دونوں کسی سے بھی شیئر نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے وہ کبھی بھی کسی کو یہ بھی نہیں بتاتیں کہ انہیں منہ دکھائی میں کیا ملا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں