مظفر گڑھ: پنجاب ٹیچرز یونین مظفر گڑھ کے وفد کی امام دین ملک کی قیادت میں مہہ جبیں ڈی ای او سے ملاقات کے بعد گروپ فوٹو |
مظفرگڑھ:پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ ہمیشہ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ میں پیش پیش رہی ہے اور بلا امتیاز اساتذہ کی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امام دین ملک ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ نے ای ایس ای ایجوکیٹرز کی مستقلی کے آرڈر کروانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید ذوالفقار علی ندیم ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اطلاعات ونشریات پنجاب و جمشید اختر بابر ضلعی جنرل سیکرٹری نے بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ مہہ جبیں اور انکے عملے کی شبانہ روز محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کی کاوشوں سے 2017 کی خواتینESE اساتذہ کو 2021 .31.05سے ریگولر کر دیا گیا۔ جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر رانافرزندعلی صدرہیڈماسٹرزایسوسی ایشن،سردار وزیر احمد خان دستی ضلعی صدر ایپکا مظفرگڑھ نے بھی پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بلا شبہ اساتذہ کی بھرپور خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ آپ کی پوری ٹیم کی مخلصانہ کوششوں سے ایجوکیٹرز کو مستقلی کے آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔عبدالغفار خان کاکڑ تحصیل صدر مظفرگڑھ نے تمام خواتین اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اور انکی پوری ٹیم آئندہ بھی اساتذہ کے جائز مطالبات حل کرانے کی بھرپور کوشش جاری رکھے گی۔۔ اس موقع پر سلیم خان گوپانگ۔ غلام مصطفیٰ غزلانی دولت خان،شہزاد خان شیروانی۔سہیل قادر۔چوہدری کاظم رضا،عامرحسین قریشی، عبدالسّتار چانڈیہ،انتصار مہدی۔یونس قلندرانی۔امتیاز بھٹی۔نعیم علی بھٹہ۔شکیل کھاڑک۔ریاض دھمرایا۔محمد اویس۔ سلمان القمر۔ عطاء طارق۔رانادلبر ودیگر اساتذہ رہنما بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں