ملتان: صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک پختہ سٹرک دنیاپور روڈ تا چاہ کھاراں والا کی افتتاحی تقریب کے موقع پر دعا مانگ رہے ہیں |
ملتان:صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے کہاہے کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل بھرپوراندازمیں حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے 35فیصد بجٹ رکھاگیاہے تاکہ وہ سرائیکی خطہ کی عوام کے مسائل کے حل پرخرچ کیاجاسکے ماضی میں جنوبی پنجاب کے بجٹ پرکٹ لگالگاکرلاہورپرلگایاگیا مگراب ایسا نہیں ہوگاجنوبی پنجاب کی عوام کے ٹیکس کاپیسہ ان کی دہلیز پرخرچ ہوگا اب کسی کو یہاں کی عوام کے پیسہ پرکٹ لگانے کی جرت نہیں ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے پختہ سٹرک دنیاپورروڑتاچاہ کھاراں والاکے کام کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکیااس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حاجی مشتاق سنارا،ملک غلام عباس آرائیں،ملک اشفاق ہانسلہ،راناعمران شمشاد،ملک نجف خاں سیال،چوہدری شبیر،ملک عبدالرؤف آرائیں اورچوہدری طارق مان سمیت دیگر ہمراہ تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں