کراچی:جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیرشیخ الحدیث مولانا نورالحق نے کہاہے کہ شدید حبس اور گرمی میں کراچی کے شہری بجلی اور پانی کیلئے ترس رہے ہیں،جعلی مینڈیٹ سے قائم ہونے والی حکومت عوام کے مسائل حل نہ کر سکی،ان خیالات کا اظہارانہوںنے جامعہ محمودیہ لیاری میں ضلعی جنرل کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مفتی محمدحسن لانگاہ،مولانا سید حسین احمد،قاری نورالامین،قاری محمدشعیب،قاری نورالرحمن صدیقی،مولانا نصیر اللہ چغرزئی،عبدالحق مخلص،عبیداللہ شاہ،مفتی محمدداد، مولانا نسیم حجازی، عبدالقیوم، عبدالوحیدسولنگی، ڈاکٹرموذمبرخان ،سمیت دیگر ارکان بھی موجود تھے۔اجلاس میں29جولائی کوکراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔شیخ الحدیث مولانا نورالحق نے کہاکہ توانائی بحران ختم کرنے کے دعویدار بحران کے خاتمے کی مدت بڑھانے میں مصروف ہیں، اتنی نالائق اور نکمی حکومت پاکستان کے عوام نے آج تک نہیں دیکھی، مولانا فضل الرحمن کی جدوجہد عوام کو ان کے حقوق دلا کر رہے گی اور غریب اور مظلوم عوام کا خون چوسنے والے ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں