بارڈر ملٹری پولیس ، پنجاب پولیس اوررینجرز جرائم پیشہ لادی گینگ کا تعاقب کر رہی ہیں، محمد حمزہ سالک - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

بارڈر ملٹری پولیس ، پنجاب پولیس اوررینجرز جرائم پیشہ لادی گینگ کا تعاقب کر رہی ہیں، محمد حمزہ سالک

Dera Ghazi Khan Muhammad Hamza Khan Salik
ڈیرہ غازیخان: پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان و کمانڈنٹ قبائلی فورسز محمدحمزہ سالک لادی گینگ کیخلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں



ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ) پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان و کمانڈنٹ قبائلی فورسز محمد حمزہ سالک نے کہا ہے کہ بارڈر ملٹری پولیس ، پنجاب پولیس ، رینجرز جرائم پیشہ لادی گینگ کے خلاف کارروائی کیلئے مسلسل تعاقب میں ہے فورسز ثابت قدم ہیں جلد ہی گینگ اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا ۔ انہوںنے یہ بات آپریشن کی نگرانی کے موقع پر فورسز اور اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوںنے کہا کہ لادی گینگ کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا انہوںنے کہا کہ علاقہ میں گینگ کی متعدد پناہ گاہوں کو مسمار کر دیاگیارسد کے راستوں ساتھ علاقہ پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں