شہر سلطان: سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کو بخاری زرعی فارم کے مالک ڈاکٹر خالد بخاری بریفنگ دے رہے ہیں |
شہر سلطان (ویب ڈیسک) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے شہر سلطان میں ڈاکٹر خالد بخاری کے زرعی فارم کا دورہ کیا۔جہاں پر آم اورانار کے باغات بغیر کسی کھاداور پیسٹی سائیڈ کے نہ صرف بیماریوں سے بچایا جارہا تھا بلکہ فی ایکڑ ریکارڈ پیداوار حاصل کی جارہی تھی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے باغات میں استعمال ہونے والی جدید مشینری کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایکو سسٹم کی بحالی سے نہ صرف بیکٹیریا زمین کو زرخیز بنانتے ہیں بلکہ بغیر کسی کھاد اور پیسٹی سائیڈ کے استعمال سے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ باغات میں صرف گڑ سے بنی ہوئی بائیو پیسٹی سائیڈز استعمال کی جارہی ہیں۔اس سسٹم میں بہتر پھل کیلئے روٹ سسٹم پر مکمل توجہ دی گئی ہے ہوا،نمی اور درجہ حرارت کو مناسب رکھا گیا ہے۔پانی پودوں کی جڑوں سے دور ہے اور ملچنگ کی وجہ سے پانی کی60فیصد بچت ہوتی ہے۔ زمین میں بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھانے کیلئے تمام قدرتی طریقے استعمال کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے زمین کی زرخیزی بحال ہوئی ہے جبکہ نقصان دہ کیڑوں کا حملہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ سیکرٹری زراعت نے زرعی ادویات اورکیمیائی کھادوں کے استعمال کے بغیر لگے اعلیٰ کوالٹی کے پھل کو دیکھ خوشی کا اظہار کیا اور ڈاکٹر خالد بخاری کو مبارکباد دی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ زرعی ادویات اورکیمیائی کھادوں کا بے دریغ استعمال نہ صرف ایکو سسٹم کو خراب کررہا ہے بلکہ فصلوں کے فائدہ مند کیڑوں کو نقصان پہنچا رہا ہے اور زمین کے پی ایچ لیول میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت میں منافع آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی اور زرعی مشینری کے استعمال کا مرہون ِ منت ہے۔ زرعی مشینری کے استعمال سے نہ صرف کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ ان کا قیمتی وقت بھی ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے آج کل زمین کی ہمواری سے لیکر فصلوں کی کٹائی گہائی، پروسیسنگ اور زرعی اجناس کی سٹوریج تک مشینی زراعت کا کلیدی کردار ہے۔ مشینی زراعت کے استعمال سے کاشتکار کی زرعی اجناس کی کوالٹی بھی بہتر ہوتی ہے اور اس کی پروسیسنگ کے بعد پروڈکٹس کی منڈیوں میں قیمت بھی زیادہ ملتی ہے۔محکمہ زراعت زرعی مشینری کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کررہا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ عبدالغفار گریوال،ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین،صدر مینگو گروورز کوآپریٹیو سوسائٹی زاہد حسین گردیزی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت دیگرا فسران وباغبان بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں