چوک سرور شہید شہر کے وسط سے گذرنے والی عنایت کینال کی صفائی کرائی جائے - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

چوک سرور شہید شہر کے وسط سے گذرنے والی عنایت کینال کی صفائی کرائی جائے

Chowk Sarwar Shaheed
شہریوں کا محکمہ انہار کے افسران اور ڈپٹی کمشنرسے فوری نوٹس لیکر بھل صفائی کرانیکا مطا لبہ


 

چوک سرور شہید ( نا مہ نگار ) چوک سرور شہید شہر کے وسط سے گذرنے والی عنایت کینال جس میں آدھے شہر کے گھروں کا گندہ اور سیوریج کا پا نی ڈال دیا جاتا ہے اور کوڑا کرکٹ بھی شہری نہر میں ہی پھینک دیتے ہیںاس کی باقاعدگی سے بھل صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے عنایت کینال بھل اور گندگی سے بھر چکی ہے جس کی وجہ سے نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے ،ٹیل کے کا شتکار بھی نہری پا نی نہ آنے کی وجہ سے بھل صفائی کا کام با لکل ختم کر چکے ہیں ، کا شتکاروں کایہ بھی موقف ہے کہ نہر کا زیادہ فائدہ میو نسپل کمیٹی چوک سرور شہید اٹھا رہی ہے کیو نکہ شہر کا سیوریج سسٹم یہی سرکاری کھال چلا رہا ہے لہذا اس کی صفائی بھی میونسپل کمیٹی چوک سرور شہید کو کر نی چاہیے، کھال بھل اور گندگی سے بھر نے کی وجہ سے اب سیوریج کا پا نی شہریوں کے گھروں اور گلیوں میں داخل ہو چکا ہے رہی سہی کسر کھال کے ساتھ سولنگ لگا نے والے ٹھیکیدار نے پوری کر دی ا س نے سرکاری کھال پر تین فٹ اونچی دیوار کر کے مسئلے کو اور بھی پیچیدہ بنا دیا کیو نکہ یہاں پر کھال کی گہرائی چھ فٹ سے زائد ہو چکی ہے جس کی وجہ سے بھل صفائی کر نے میں کا شتکاروں اور میونسپل کمیٹی کے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے، چوک سرور شہید کے شہریوں عمر حیات وڑائچ ،محمد عبداللہ ،جاوید اقبال ، عبدالمجید ملا نہ ، عدنان ملا نہ ، ملک ریاست علی ، مستری ظفر ، چوہدری فا روق با بر ، ذیشان علی وڑائچ ، چوہدری امین گل ایڈووکیٹ ، محمد زاہد سند ھی ، چوہدری محمد زاہد ، محمد اصغر علی مغل ، چوہدری محمد حامد و دیگر نے کھال کی بھل صفائی نہ ہو نے پر شدید احتجاج کر تے ہو ئے محکمہ انہار کے اعلی افسران اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے اور اصلا ح و احوال کا مطا لبہ کیا ہے ۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں