کرمداد قریشی: رورل ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر محمد آصف انجم کورونا ویکسی نیشن کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں
کرمداد قریشی : کرمداد قریشی رورل ہیلتھ سنٹر میں کرونا ویکسین لگانے سلسلہ شروع ہو گیا ، 150 سے زائد افراد نے کرونا ویکسین لگوا لی ہے ، سنٹر میں پینے کیلئے پانی ، پنکھے اور بیٹھنے کیلئے اچھا انتظام کیا گیا ہے ، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجیئنرمحمد امجد شعیب ترین کے ضلع بھر میں رورل ہیلتھ سنٹر میں کرونا ویکسین لگانے احکامات جاری کرنے سے مضافات میں رہنے والی عوام کیلئے بڑی سہولت حاصل ہوگئی ہے، اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ھے ، ڈپٹی کمشنر انجینئر محمد امجد شعیب ترین کے احکامات کے باعث کرمداد قریشی رورل ہیلتھ سنٹر میں گزشتہ دو روز سے عوام کو کرونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور 150 سے زائد لوگ کرونا ویکسین لگوا چکے ہیں ، ہسپتال میں لوگوں کیلئے بجلی کے پنکھے ، پینے کیلئے پانی اور بیٹھنے کیلئے جگہ اور صفائی کا اعلیٰ انتظام کیا گیا ،رورل ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر محمد آصف انجم نے بتایا ہے کہا کہ کرونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے تمام سہولیات مہیا کردی گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں