کرمداد قریشی: دربار پیر عبداللہ شاہ بخاری کی آمدن کے ٹھیکہ کی نیلامی کا منظر |
کرمداد قریشی: دربار پیر عبداللہ شاہ بخاری کرمداد قریشی کا اندرون احاطہ چھ لاکھ اسی ہزار میں ٹھیکہ نیلام ہوگیا۔تفصیل کے مطابق روحانی پیشوا پیر عبداللہ شاہ بخاری کا دربار عالیہ ایک عرصے سے محکمہ اوقاف کی نگرانی میں ہے۔ دربار عالیہ کے اندرون احاطہ کی امدنی کا سال برائے 2021 تا جون 2022 کا گذشہ روز محکمہ اوقاف کے ضلعی منیجر کی زیر نگرانی ضلعی خطیب کی موجود گی میں کھلے عام بولی منعقد کی گئی۔ عبدالعزیز اور محمد کلیم اللہ نے حصہ لیا۔ محمد کلیم اللہ نے چھ لاکھ سترہزار اورعبدالعزیز نے چھ لاکھ اسی ہزار روپے بولی لگائی۔ زیادہ بولی کی بناء پر عبدالعزیز نے ٹھیکہ اپنے نام کرا لیا۔ یادرھے کہ پہلے 26 اپریل کو یہی نیلامی اوقاف دفتر مظفرگڑھ میں منعقد ہوئی تھی ۔ محمد رفیق نے ساڑھے تین لاکھ تک بولی دی۔ منیجر مظفرگڑھ سید امجد شاہ بخاری نے وجہ بتائے بولی کینسل کرکے خفیہ طور مک مکا کرکے ٹھیکیدار عبدالعزیز کو دو لاکھ پینسٹھ ہزار روپے میں نیلام کردیا تھا۔ معلوم ہونے پر سابق ٹھیکدار محمد کلیم اللہ نے محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر لاہور کو نیلامی میں بدعنوانی پر مبنی تحریری درخواست دے دی۔ جس پر ڈایریکٹر نے خفیہ نیلامی کو کینسل کرکے کھلے عام صاف شفاف بولی احکامات جاری کردئیے۔معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر اوقاف نے خفیہ نیلامی کے ذریعے محکمہ کو دانستہ طور پرنقصان پہنچائے جانے پر انکوائری کا حکم دے دیا۔ انکم ٹیکس بھی ٹھیکیدار نیلامی رقم کے علاوہ ادا کرے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں