مظفر گڑھ: خدمت آپ کی دہلیز پر کے تحت صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے |
مظفرگڑھ:ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر کے تحت میونسپل سروسز کے ساتھ ساتھ عوامی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ مطمئن ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں ضلع کی کارکردگی نمایاں ہے جس کا سہرا لوکل گورنمنٹ کے اداروں اور ان کے ملازمین کو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تینوں ہفتوں کے دوران ملازمین نے جس لگن اور محنت سے کام کیا وہ قابل تعریف ہے میں تمام ملازمین کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوںنے اپنے کارکردگی کی بنیاد پر ڈویژن بھر میں اول پوزیشن قائم رکھی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ضلع بھر میں 2738میونسپل سروسز سرانجام دی گئیں ،عوام کی طرف سے 516شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 500شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا جبکہ 16پر کام جاری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں