مظفرگڑھ : چیف ایگزیکٹوآفیسرمیپکو انجینئراکرام الحق نے کہا ہے کہ پودے نہ صرف ماحول کوبہتراورخوبصورت بناتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں بھی اہم کرداراداکرتے ہیں۔ درختوں کی کمی کی وجہ سے ہی آلودگی پھیل رہی ہے اورامراض پیداہورہے ہیں۔درخت لگانے سے نہ صرف آلودگی میں کمی آئیگی بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کوبھی کنٹرول کیاجاسکے گا۔ان خیالات کااظہاراانہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کمپلیکس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گرین پاکستان ویڑن کے تحت پودا لگاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاہمارادین ہمیں درخت لگانے اوران کی حفاظت کی تلقین کرتاہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی اس نہایت اہم ضرورت کومحسوس کیاہے اوربروقت عملی اقدامات اْٹھائے ہیں جس کے دوررس مثبت اثرات ملک کے ماحول اور معیشت پرمرتب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میپکو کے دفاتراوراس سے ملحقہ رہائشی کالونیوں میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گرین پاکستان ویڑن کے تحت پودے اوردرخت لگانے کاسلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پرسپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئر عبدالمنان منگی،ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل سرکل مظفرگڑھ نذیراحمدخان گوپانگ،ڈپٹی منیجرکمرشل سرکل مظفرگڑھ اظہار علی،ایکسین میپکوڈویڑن مظفرگڑھ فرقان زکریا، ایکسین علی پورملک یعقوب گدارا،ایکسین کوٹ ادوملک خورشید، ایکسین لیہ بلال خان، ایکسین ایم اینڈٹی مظفرگڑھ محمدنعیم اخترسامٹیہ،ایکسین کنسٹرکشن مظفرگڑھ ممتازخان سولنگی،ایکسین مظفرگڑھ گریڈ ملک محمداشرف اوردیگرمیپکوافسران،ملازمین بھی موجودتھے۔
درختوں کی کمی کی وجہ سے ہی آلودگی اورامراض پھیل رہے ہیں، انجینئراکرام الحق
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں