آن لائن امتحان نہ لینے پر محکمہ تعلیم اوربی زیڈ یو انتظامیہ کیخلاف طلباء کااحتجاج - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

آن لائن امتحان نہ لینے پر محکمہ تعلیم اوربی زیڈ یو انتظامیہ کیخلاف طلباء کااحتجاج

Kot Addu Student Online Paper
کوٹ ادو: آن لائن امتحان نہ لینے پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ بی زیڈ یو انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں


 

کوٹ ادو:پوسٹ کریجویٹ کالج کوٹ ادو کے درجنوں طلباء نے محمدزبیر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،طلباء اعجاز احمد، محمد مزمل گرمانی، حمزہ جٹ،خالد مشوری، غلام یسین پرہاڑ، علی حمزہ،محمد زبیرو دیگر کا کہنا تھا کہ ن کا تعلیمی سیشن 2019تا2021کورونا وا ئرس کی وجہ سے متاثر ہوا، تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے ان کا نقصان ہوا، طلباء کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کیا تھا جس پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے کہا تھا کہ وہ اپنے اداروں سے لکھوا کر لائیں جس پر انہوں نے کالج کے پرنسپل سے لکھوا کر دیا ہے کہ وہ فزیکل پیپر کی بجائے أن لائن پیپر دیں گے، پرنسپل کے لکھوانے کے با وجود یونیورسٹی نے انہیں نظر انداز کردیا،مظاہرین  پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرہ سے مین شاہراہ بلاک ہو گئی،مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر فیصلے پر نظر ثانی کریں اور آن لائن امتحانات لئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں