ملتان: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محمد ندیم قریشی 14نمبر چونگی تا 11 نمبر جنرل بس سٹینڈ روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کے حوالے سے جگہ کا عوامی شکایت پر معائنہ کر رہے ہیں |
ملتان:صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محمدندیم قریشی نے کہاہے کہ جب کوئی رکن کسی ٹھیکہ دارسے ایک روپیہ کمیشن نہیں لے رہاتو ناقص میٹریل کااستعمال کیوں کیاجارہاہے سابقہ دور میں ٹھیکہ داروں سے دس فیصد کمیشن وصول کرنا رکن اپنا حق سمجھتاتھااورٹھیکہ دارتیس تیس فیصد تک اپنے ٹھیکہ کاکمیشن دیتارہاہے اب میرے حلقہ میں کوئی ٹھیکہ دار کسی کو ایک روپیہ کمیشن نہیںاداکرتا توکام بھی ہمیں ایک نمبرچاہیئے چودہ نمبرچونگی تاگیارہ نمبرجنرل بس اسٹینڈ روڑ کی تعمیرپر ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکہ دار کونہ صرف بلیک لسٹ کیاجائے گا۔ عوامی پیسہ سے درست روڑ کی تعمیرنہ کرنے پر اسے جیل میںبھی ڈالا جائے گا اس موقع پر انہوں نے ایم ڈی واساناصراقبال کوموقع پرطلب کیا اور اس سارے واقعہ کی انکوائری جلدمکمل کراکے رپورٹ انہیں دینے کی ہدایت کی جس کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی کاروائی کرنااس لئے بھی ضروری ہے کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ سابق حکومتوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بھی ناقص کام کرنے والوں کوکمیشن کے چکر میں چھوڑدیا ہم انہیں نشان عبرت بنائیں گے جو بھی اس سارے واقعہ میں ملوث ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں