تونسہ شریف میں دودھ میں ملاوٹ کرنیوالے مافیا کیخلاف کریک ڈائون - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

تونسہ شریف میں دودھ میں ملاوٹ کرنیوالے مافیا کیخلاف کریک ڈائون

 

Assistant Commissioner Tounsa Rabia Sial
ڈیرہ غازیخان: اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی کر رہی ہیں


تونسہ شریف : ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر تونسہ شریف میں دودھ میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاون کیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر کارروائی کی ۔ آٹھ سو لٹر غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کر دیاگیا ۔ 35ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ دودھ سے متعلق تمام افراد کو متنبہ کیاگیا کہ وہ معیاری دودھ کا کاروبار کریں ۔ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اشیائے خوردونوش میںملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت بلاامتیازکارروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں