تشنگان علم کیلئے انٹر نیٹ کی سہولیات میں مزید بہتری لا ئی جائے، رحیم طلب - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

تشنگان علم کیلئے انٹر نیٹ کی سہولیات میں مزید بہتری لا ئی جائے، رحیم طلب

 

Dera Ghazi Khan Rahim Talab
ڈیرہ غازیخان: ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب کو انچارج ای لائبریری جاوید الیاس لودھی انٹر نیٹ ہال بارے بریفنگ دے رہے ہیں


ڈیرہ غازیخان : فرید الدین گنج شکرؒ ای لائبریری ڈی جی خان کے انچارج جاوید الیاس لودھی نے کہا ہے کہ ای لائبریری کی تزئین وآرائش کر دی گئی ہے ۔ یہ بات انچارج ا ی لائبریری نے ڈائریکٹر انفارمیشن ڈی جی خان ڈویژن رحیم طلب کو لائبریری کے معائنہ کے دوران بتائی ۔ انہوں نے بتایاکہ تشنگان علم کیلئے انٹر نیٹ کی سہولیات میں مزید بہتری لائی گئی ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے نوجوان اب ای لائبریری کی طرف سے مطالعے کیلئے ذوق و شوق سے آ رہے ہیں ۔ انہوںنے مزید بتایاکہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن کی نگرانی میں ای لائبریری میں مطلوبہ کتب بھی پی ڈی ایف فائلوں کی صورت میں مہیا کر دی گئی ہیں اور لائبریری کی ممبر سازی کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے ۔ عطاالرحمن نے بتایاکہ بہترین سہولیات کی وجہ سے ڈی جی خان کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو علیحدہ ، علیحدہ کمروں میں انٹر نیٹ کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں جہاں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے سارا دن لڑکے ، لڑکیاں پی ایم ایس ، سی ایس ایس اور دیگر ضروریات کے مطابق سکون سے مطالعہ کرتے رہتے ہیں ۔ ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب نے لائبریری کے معائنہ کے دوران مختلف شعبہ جات دیکھے ۔ اس موقع پر انچارج ای  لائبریری جاوید الیاس لودھی نے انہیں مختلف شعبہ جات اور مطالعاتی سہولیات بارے آگاہ کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں