ملتان: بزم غوثیہ کے مفتی محمد عثمان پسروری ، علامہ محمد شفیق القاسمی، علامہ عطاء محمد اور دیگر نو منتخب عہدیداران کا گروپ فوٹو |
ملتان : جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد عثمان پسروری نے کہا ہے کہ بزم غوثیہ طلباء کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک بہترن ذریعہ ہے یہ سلسلہ کئی مدارس وجامعات میں صدیوں سے چلاآرہا ہے یہ ایک دعوت تبلیغ کا سلسلہ انبیاء ومرسلین علیھم السلام سے جاملتا ہے یہ منصب صالحین وارثوں کا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن میں بزم غوثیہ کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں علامہ محمد شفیق القاسمی،علامہ عطا محمد،علامہ عبدالمجید،علامہ نعمت اللہ پسروری،علامہ غلام یاسین نقشبندی،قاری خدابخش فیضی،قاری محمد عارف سعیدی،علامہ قاسم سعیدی،علامہ امتیاز سیالوی،علامہ عمران یٰسین قادری، علامہ دانیال،علامہ قاری محمد ریاض،علامہ محمد آصف اعجازی،علامہ محمد عارف اورنومنتخب عہدیداران کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں