اچھی صحت کیلئے ضروری ہے کہ ہم ان پانچ چیزوں پر عمل کریں - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

اچھی صحت کیلئے ضروری ہے کہ ہم ان پانچ چیزوں پر عمل کریں

 

Health


-1 مٹی کے برتن
سب سے زیادہ بیماریاں گلے ہوئے کھانے سے ہوتی ہیں۔گلے ہوئے کھانے اور پکے ہوئے کھانے میں فرق ہے۔(جس طرح ایک سیب پکا ہوا ہوتا ہے،اور ایک گلا ہوا،گلا ہوا سیب آپ آرام سے چمچ کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیںاور اسے چبانا بھی نہیں پڑے گا)۔مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے ۔اس کے برعکس سِلور،سٹیل،پریشر کُکر یا نان سٹِک میں کھانا گلتا ہے،تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں۔
یقین جانیں!جن لوگوں نے برتن بدل لیے،اُن کی زِندگی بدل جائے گی۔
2- کُوکِنگ آئل
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،جو کبھی جمے نہ،دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیںوہ زیتون کا تیل ہے۔لیکن یہ مہنگا ہے،ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ہے،یہ بھی جمتا نہیں،سرسوں کا تیل واحد تیل ہے،جو ساری عُمر نہیں جمتااور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ھے۔ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات بھی اسی لیے کی جاتی ہے۔کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے۔سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے۔اس کو جمنے نہیں دیتا۔اس کی زِندہ مِثال اچار ہےجو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہےاس کو جالا نہیں لگتا۔اوراِن شاءاللہ جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جائے گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،مِرگی یا دل کا بیماری نہیں ہوگی۔آپ کے گُردے خراب نہیں ہونگے،پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے۔ (اِن شاء الله)
کیونکہ سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے،جب نالیاں صاف ہوجائیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا۔سرسوں کے تیل کے فائدے ہی فائدے ہیں۔ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلائیں۔آج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرور ت ہے۔
3- نمک (نمک بدلیں)
نمک ہوتا کیا ہے؟نمک اِنسان کا کِردار بناتا ہے،ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ہے۔یا پھربندہ بڑا نمک حرام ہے،نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ہے۔ہمیں نمک وہ لینا چاہیے جو مٹی سے آیا ہو،اور وہ نمک آج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ہے۔پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا 90 گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ہے۔اور ہمارے یہاں 10 تا 20 روپے کلوہے۔بدقسمتی دیکھیں!ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھاوہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔اس لئے میری آپ سے گذارشہے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں۔
4- میٹھا
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لئے میٹھا چاہیے۔اور میٹھا الله کریم نے مٹی میں رکھا ہے۔یعنی گَنّا اور گُڑ،اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چینی کھانا شروع کر دی۔خدارا گُڑ استعمال کریں۔
5- پانی
انسان کے لئے سب سے ضروری چیز پانی ہے،جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیے۔پوری دنیا میں آبِ زم زم سب سے بہترین پانی ہےاور اس کے بعد پنچاب کا پانیہے۔اس کے بعد مٹی سے نکلنے والی گندم استعمال کریں۔لیکن گندم کو کبھی بھی چھان کر استعمال نہ کریں۔گندم جس حالت میں آتی ہےاُسے ویسے ہی استعمال کریں۔یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ  نکالے بغیرکیونکہ!ہمارے آقا کریم حضرت محمدﷺ بغیر چھانے آٹا کھاتے تھے۔تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہئیں۔
1- مٹی کے برتن
2- سرسوں کا تیل
3- گُڑ
4- پتھر والا نمک
5- زمین کے اندر والا پانی
زمین کے اندر والا پانی،مٹی کے برتن میں رکھ کر،مٹی کے گلاس میں پئیں۔اور گندم کا آٹااستعمال کریں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں؟
یہ ساری چیزیں ہم نے اس لئے لینی ہیں کہ اسی میں صحت ہےاور الله پاک نے ہمیں مٹی سے پیدا کیا ہےاور ہم نے واپس بھی مٹی میں ہی جانا ہے۔
(جزاک اللہ)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں