چوک سرور شہید: نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں |
چوک سرور شہید: چوک سرور شہید شہر میں ہو نے والی باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی چوک سرور شہید کی چاروں سڑکوں پر ابھی تک بارش کا پا نی کھڑا ہے اور مختلف گلی محلوں جن میں گو رنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول والی گلی ، غلہ منڈی ملتان روڈ ، محلہ حافظ آباد ، محلہ گلشن کا لو نی ، محلہ رنگپوری ، محلہ اسلام پورہ ودیگر علاقوں میں بارش کا پا نی تاحال کھڑا ہے جس کی وجہ پیدل اور سواروں کا گذرنا محال ہو چکا ہے محلہ حافظ آباد اور محلہ گلشن کا لو نی ملتان روڈ کی سیوریج لائن بند ہو نے کی و جہ سے گٹر جگہ جگہ سے ابل پڑے ہیں میو نسپل کمیٹی چوک سرور شہید کی طرف سے ڈسپوزل پمپ نہ چلا نے کی وجہ سے سیوریج کے پا نی کی نکا سی نہ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں چوک سرور شہید کے شہریوں نے میو نسپل کمیٹی چوک سرور شہید کے چیف آفیسر رانا کا شف علی کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے بتایا ہے کہ چیف آفیسر کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں موصوف اکثر اوقات ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر عملہ بھی شتر بے مہار بن چکا ہے حکو مت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں خدمت آپ کی دہلیز پر کا سلو گن لگا کر تین ہفتے صفائی کا منصوبہ شروع کیا تھا جس کا فائدہ شہریوں کو نا مل سکا ہے چوک سرور شہید کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مطفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں رابطہ کر نے پر چیف آفیسر رانا کا شف علی نے بتایا کہ عملہ صفائی کام کر رہا ہے آبادی زیادہ ہو نے اور وسائل کی کمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں