ملتان: رضا آباد کرسچن کالونی کے رہائشی ایس آئی علیم حیدر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں |
ملتان:تھانہ صدر کے علاقے رضا آباد کرسچن کالونی کے رہائشیوں کا سب انسپکٹرعلیم حیدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔تفصیل کے مطابق کرسچن کالونی کی رہائشی صوبیہ بی بی نے اہلیان علاقہ ہدایت مسیح عرف ملنگنی،شاہی، ذیشان، عمران کلیم، کلیم مسیح ودیگر کے ہمراہ تھانہ صدر میں تعینات ایس آئی علیم حیدر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز قبل میرے خاوند یونس مسیح نے غلط کاموں سے اہلیان علاقہ کی موجود گی میں سچے دل سے توبہ تائب ہوکر محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے،چندروز قبل تھانہ صدر کے ایس آئی علیم حیدر رات کے اندھیرے میں اپنے پیٹی بھائیوں کے ہمراہ گھر کے باہر سیڑھی لگاکر چادرچار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوئے اور پورے گھر کی جامعہ تلاشی شروع کردی جب کچھ نہ ملاتو گھر کی الماری میں میرے بچوں کی فیس 20ہزار اٹھاکر خواتین پر تشدد کرنا شروع کردیاجس کی وجہ سے خواتین کے کپڑے پھٹ گئے ،متاثرہ صوبیہ بی بی نے کہا کہ علیم حیدر نے مختلف بہانوںسے ہمیں پریشان و حراساں کرنامعمول بنالیاہے جس کے خلاف متعدد بار درخواستیں اعلی افسران کو دے چکے ہیں مگر پولیس حکام نے اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کے لئے ہمیں روزانہ کی بنیاد پر تنگ کرنے کیلئے گھنٹوں گھنٹوں انکوائری کے سلسلہ میں تھانہ میں بٹھائے رکھنا معمول بنالیاہے،مظاہرین نے اعلی حکام آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی اور آر پی او ملتان سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے ورنہ اہل خانہ خودسوزی کرنے پر مجبور ہوجاوں گی جس کی ذمہ داری متعلقہ پولیس اور ایس آئی علیم حیدر کے اوپر عائد ہوگی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں