تحصیل کوٹ ادو کے احساس کفالت پروگرام سنٹر پر شدید بد نظمی ، رش کی وجہ سے سنٹر سے آڑھائی لاکھ چوری - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

تحصیل کوٹ ادو کے احساس کفالت پروگرام سنٹر پر شدید بد نظمی ، رش کی وجہ سے سنٹر سے آڑھائی لاکھ چوری

Ehsas Kafalat Centre Kot Addu
کوٹ ادو: کوٹ ادو کے احساس کفالت سنٹر پر رش کے مناظر


 

کوٹ ادو:تحصیل کوٹ ادو کے احساس کفالت پروگرام شدید بد نظمی کا شکار، رش کی وجہ سے سنٹر سے ٓآڑھائی لاکھ چوری،گرمی کی شدت سے حاملہ خاتون سمیت3خواتین 3بچے بے ہوش،4سالہ بچے کو ہسپتال داخل کرادیا گیا،سنٹر پر تعینات عملہ کی ملی بھگت سے احساس کفالت سنٹر پر ٹائوٹوں کا بھی راج،پولیس ملازم بھی پیش پیش،کٹوتی بھی معمول،سنٹر پر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے سے کورونا کا خدشہ،اس بارے تفصیل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے غریب مزدور دیہاڑی دار طبقہ کو احساس کفالت سنٹروں پر ایمرجنسی کیش دینے کا سلسلہ جاری ہے،مذکورہ سنٹرشدید بد نظمی کا شکارہو گئے ہیں،شدید رش کی وجہ سے کوٹ ادو سنٹر سے نامعلوم نے رٹیلر کی آڑھائی روپے کی ر قم چوری کرلی گئی جبکہ شدید گرمی کی وجہ سے کوٹ ادو سنٹر پر حاملہ خاتون بے ہوش ہو گئی جس کے ناک سے خون جاری ہو گیا جبکہ سناواں سنٹر پر ایک خاتون اور4سالہ بچہ گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے ادھر قصبہ احسان پور میں قائم سنٹر پر بھی ایک خاتون اور اس کا ایک ماہ کا بچہ گرمی سے بے ہوش ہو گئے،بچے کو ہسپتال داخل کرادیا گیا،دوسری طرف سنٹروں پر تعینات عملہ کی ملی بھگت سے ٹائوٹوں کا بھی راج ہے،شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی حسن عباس سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں