ضلع ڈیرہ غازیخان میں آٹھ سہولت بازار فنکشنل کردئیے گئے ہیں، ڈاکٹر ارشاد احمد - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

ضلع ڈیرہ غازیخان میں آٹھ سہولت بازار فنکشنل کردئیے گئے ہیں، ڈاکٹر ارشاد احمد

 

Dr. Irshad Ahmed Dera Ghazi Khan
ڈیرہ غازیخان: کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ سہولت بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کر رہے ہیں


ڈیرہ غازیخان : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی  خان  میں آٹھ سہولت بازار فنکشنل کردئیے گئے ہیں بلاک سات اور چوک چورہٹہ ڈیرہ غازی خان کے علاوہ شادن لنڈ، تونسہ ، وہوا،کوٹ چھٹہ،چوٹی زیریں اور سخی سرور میں سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ  شہر میں لگائے گئے سہولت بازاروں کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور ڈی ایف سی اور دیگر افسران ہمراہ تھے ۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بلاک سات اور چوک چورہٹہ کے سہولت بازاروں کا دورہ کیا۔انہوں نے چو ک چورہٹہ کے سہولت بازار کو جاذب نظر بنانے کی ہدایات جاری کیں کمشنر نے پھٹے پرانے ٹینٹ اور شامیانے دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شامیانے تبدیل کرکے جاذب نظر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے سہولت بازاروں میں ملنے والی اشیاء کا جائزہ لیا.انہوں  نے آٹے کے سٹال پر آٹے کی فروخت ریکارڈ چیک کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات کی کہ عوام کی ضرورت کے مطابق وافر مقدار میں آٹا کی دستیابی یقینی  بنائیں۔کمشنر نے شہریوں سے بھی ملاقاتیں کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سہولت  بازاروں میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے دس کلو آٹے کا تھیلا سہولت بازار میں 430 روپے میں فروخت ہو رہا ہے.دکانداروں کو سہولیات فراہم کرکے  پھل سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش عام مارکیٹ کی نسبت پانچ فیصد کم نرخ پر دستیابی یقینی بنائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں