مظفر گڑھ: ڈی پی او حسن اقبال تبدل ہونیوالے انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کو پولیس کی یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں
مظفرگڑھ ـ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ انسپکٹر جاوید اختر پنجاب پولیس کا روشن ستارہ ہیں،مظفرگڑھ میں بہترین کار کردگی اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، تفصیل کے مطابق ضلع لیہ کے رہائشی انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کا مظفرگڑھ سے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے دفتر تبادلہ ہو گیا، اس موقع پر ڈی پی او حسن اقبال نے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے ان کی بہترین خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ، ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان نے انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی ایمانداری کی تعریف کی، انسپکٹر چوہدری جاوید اختر 12 سال ضلع بھر نے مختلف چیلنجنگ تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات رہے جہاں ان میرٹ پالیسی اور جرائم کے خلاف جارحانہ اقدامات قابل تعریف کام رہے ہیں، ضلع بھر میں اہم ترین ٹاسک اور پولیس کی نیک نامی کا سبب بننے والے پولیس کے ہیرو مظفرگڑھ میں 17 مرتبہ مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہے اور ہمیشہ میرٹ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا، مظفرگڑھ سے ساؤتھ پنجاب تبادلے پر مظفرگڑھ ضلع ایک ایماندار، بہادر اور نڈر پولیس افسر سے محروم ہونے جا رہا ہے، ڈی پی او نے ان کی نئی جائے تعیناتی کیلئے نیک تمنا ئوں کا اظہار کیا اور یادگاری شیلڈ اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی طرف سے جاری کیئے 50 ہزار انعام کا بیک بھی ان کے حوالے کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں