جتوئی: ممبر پنجاب بار کونسل پیر عمران بودلہ کا جتوئی بار کے عہدیداران اور ممبران کے ہمراہ گروپ فوٹو
جتوئی:راجن پور ضلع کی سیٹ سے منتخب ممبر پنجاب بار کونسل پیر عمران بودلہ کی جتوئی بار آمد پر صدر بار جتوئی ملک جاوید اولکھ اور جنرل سیکرٹری راؤ محمد فہیم اختر،سابق صدر سید ذاکر حسین شاہ، سابق صدر شاہد پرویز کھچی، سابق صدر بار جام ریاض احمد، شاہد اقبال خان جتوئی ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء نے ان کا شانداراستقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے اور بعد ازاں بار روم میں لے گئے جہاں پر وکلاء کافی تعداد موجود تھے۔ پیر عمران بودلہ نے جتوئی بار لائبریری کے لیے کافی تعداد میں قانونی کتابوں کا تحفہ دیا اس موقع پر صدر بار جتوئی ملک جاوید اولکھ اور جنرل سیکرٹری راؤ محمد فہیم اختر ودیگر وکلاء نے ممبر پنجاب بار پیر عمران بودلہ کا شکریہ ادا کیا۔ پیر عمران بودلہ نے کہا کہ مجھے جو الیکشن میں منتخب کرانے میں میرے وکلاء بھائیوں نے جس قدر محبت دی ہے میں زندگی بھر انکی محبت کو یاد رکھونگا، اپنے وکلاء بھائیوں کے کام کرکے دلی سکون محسوس کرتا ہوں اور انشاء اللہ میں دن رات ہر موقع پر اپنے وکلاء بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونگا ۔ تقریب میںصدر بار شاہد پرویز کھچی ایڈووکیٹ، سابق صدر بار سردار سعید احمد خان گوپانگ،سابق صدر بار جام ریاض احمد کلاسرہ،سابق صدر بار سید ذاکر حسین شاہ،سابق جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل خان،سابق جنرل سیکرٹری محمد ذوالفقار خان غزلانی،سابق جنرل سیکرٹری رانا محمد ارشد یوسف،سابق جنرل سیکرٹری فرزان رسول ایڈووکیٹ،شاہد اقبال خان ایڈووکیٹ،نذر عباس خان ایڈووکیٹ،رانا محمد فرمان علی ایڈووکیٹ،راو محمد شبیر ایڈووکیٹ،ملک محمد ندیم کھر ایڈووکیٹ،سردار نزیر خان غزلانی ایڈووکیٹ،میاں فیاض محمود چھجڑا ایڈووکیٹ، قاضی محمد اجمل ایڈووکیٹ،جام محمد فیصل ریاض ایڈووکیٹ،ملک محمد زاہد ایڈووکیٹ،ملک محمد طارق ڈینہ ایڈووکیٹ،احمد علی کھچی ایڈووکیٹ،ناظم خان پٹھان ایڈووکیٹ، محمد اسلم خان ایڈووکیٹ،ارشاد خان چانڈیہ ودیگر وکلاء موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں