کوٹ ادو: وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی کارپٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے |
کوٹ ادو: وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو وعدے کئے ان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوشاں ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ہی ملک کی تقدیر بدلے گی،وہ عوامی خدمت کے جذبے پر عمل پیرا ہیں، روایتی نہیںبلکہ عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، 3برس میں کئی برسوں کا کام نمٹایا، سابق حکومتوں کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کیا جارہاہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے تونسہ بیراج کالونی و نواحی بستیوں کیلئے4 کلومیٹر کارپٹ روڈ کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،،اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل میاں رفیق احمد قریشی، سابق ناظم میاں وسیم اعجاز قریشی، میاں احسن علی قریشی، پیر ماجد گیلانی،مجاہد خان چانڈیہ،سابق ناظم رائے عابد حسین پرہاڑ،ذیشان نیازی،غفور خان چانڈیہ ودیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سفر وزیر اعظم عمران خان کے سنگ جاری ہے،حلقہ میں اربوں کے بجلی،سوئی گیس اور سڑکات کے منصوبے جاری ہیں،انشا ء اللہ الیکشن میں کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کریں گے،انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے،سیاسی شعبدہ بازی کا دورگزرگیا،اب عملی اقدامات کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ چوک سرور شہید کو تحصیل ،کوٹ ادو میں پاسپورٹ آفس سمیت کوٹ ادو میں ایک نئے ہسپتال اور یونیورسٹی کیمپس کا قیام میرے منشور کا حصہ تھا،اس تاریخ ساز منصوبہ کیلئے انکی درخواست پر وزیراعلی پنجاب نے کوٹ ادو میں 90 کروڑ روپے کی لاگت سے ''مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل'' کے قیام کی پنجاب بجٹ میں منظوری دے دی جبکہ وفاقی حکومت نے ایک ارب اٹھاسی کروڑ روپے کی لاگت سے کوٹ ادو میں ''کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس'' کے قیام کی بجٹ میں منظوری دے دی،انہوں نے کہا کہ کامسیٹس کا شمار پاکستان کی سب سے بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے اور یہ وفاقی حکومت کی ایک پبلک سیکٹر یونیورسٹی ہے،اللہ تعالیٰ نے مجھے ان وعدوں کی تکمیل میں سرخرو کیا اور اب میرے وسیب کی عوام کو صحت اور طالب علموں کو معیاری تعلیم ان کی دہلیز پہ ہی میسر ہو گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں