ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 222 شازیہ عباس کھاکھی سے کھاکھی اتحاد کے رہنمائوں ملک عبدالرحمن کھاکھی، ملک وقاص کھاکھی و دیگر کا ملاقات کے بعد گروپ فوٹو |
ملتان: ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 222 شازیہ عباس کھاکھی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف غریب عوام کی ہمدرد حکومت ہے۔ وفاقی و صوبائی بجٹ میں غریب عوام بالخصوص کاشتکاروں کو ریلیف دیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی تنقید برائے تنقید کی سیاست کا جواب حکومت عوامی خدمت سے دے رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہا رکھاکھی اتحاد کے رہنمائوں ملک عبدالرحمن کھاکھی، ملک وقاص کھاکھی و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب تحریک انصاف حکومت کی توجہ کا مرکز ہے اور صوبائی بجٹ میں خطے کیلئے الگ رقم مختص کرنے کے عمل نے جنوبی پنجاب کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ تحریک انصاف حکومت ہر معاملے میں جنوبی پنجاب کے بھاری مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اس خطے کو پسماندگی سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے جنوبی پنجاب کو بجٹ میں پورا حق دے کر بھاری مینڈیٹ کی لاج رکھی ہے ۔ سابقہ حکومتوں نے اس خطے کے وسائل بری طرح لوٹے اور بیرون و اندرون ممالک ذاتی جائیدادیں بنائیں۔ شازیہ عباس کھاکھی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے غریب ، مستحق، بے سہارا افراد کیلئے انصاف صحت کارڈ، سستے سہولت بازار، احساس پروگرام اور بہت سے منصوبے ایسے منصوبے شروع کئے جو ڈائریکٹ غریب و عام آدمی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ تحریک انصاف حکومت تمام حلقہ جات کو ترقی کے سفر پر یکساں لیکر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 222 تحریک انصاف حکومت کی تمام پالیسیوں کو سراہتی ہے اور حلقہ ترقی کر رہا ہے عوام خوشحال ہو رہے ہیں اور عوام دوست بجٹ سے حلقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آخر میں انہوں نے کھاکھی اتحاد کے رہنمائوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھاکھی اتحاد دراصل عوامی خدمت کا دوسرا نام ہے اور یہ اتحاد عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں