ترقیاتی منصوبوںکے میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، لیاقت علی چٹھہ - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

ترقیاتی منصوبوںکے میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، لیاقت علی چٹھہ

 

Liaquat Ali Chatha Dera Ghazi Khan
ڈیرہ غازیخان: کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد ، سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ لیاقت علی چٹھہ ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز موجود ہیں


ڈیرہ غازیخان :سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہوگی،مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔فنڈز ہونے کے باوجود منصوبوں کی تکمیل میں تاخیری حربے استعمال کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو سرکاری منصوبوں کیلئے بلیک لسٹ کردیا جائیگا۔انہوں نے یہ بات کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں پبلک ہیلتھ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور دیگر محکموں  کے منصوبوں کی بریفنگ کے دوران کہی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ  لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں آئندہ سال جانے والی سکیموں کی تعمیراتی کمپنیوں کو تحریری طور پر پابند کیا جائے کہ وہ تعمیراتی کام میں تعطل نہیں لائیں گے۔سٹریٹ لائٹس کیلئے بنائی گئی ناقص بنیادیں از سر نو تعمیر کی جائیں۔ناقص مٹیریل ہرگز برداشت نہیں ہوگا۔محکمے بارش کے بعد سکیموں کا از سرنو جائزہ لیں، بیٹھ جانے والی ٹف ٹائلز اور دیگر کام بحال کیا جائے۔مکمل ہونے والی واٹر سپلائی سکیمیںکمیونٹی کو ہینڈ اوور کی جائیں۔ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر میں مکمل ہونے والے پارکس،چوکوں،گرین بیلٹس اور دیگر کام متعلقہ محکمے کو ہینڈ اوور نہ ہونے تک پی ایچ اے لاہور دیکھ بھال کی پابند ہو گی۔ اجلاس میں دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں