زمیندار کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں، محمد طلحہ شیخ - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

زمیندار کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں، محمد طلحہ شیخ

 

Muhammad Talha Sheikh Muzaffar Garh
مظفر گڑھ: زراعت آفیسر محمد طلحہ شیخ کپاس کی فصل کا معائنہ کر رہے ہیں


مظفرگڑھ:زراعت آفیسر محمد طلحہ شیخ نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل میں پیداواری لاگت میں کمی کے لئے زرعی زہروں کی سپرے کی تعداد کو کم کرکے فصلوں کے ضرر رساں کیڑوں کو معاشی حد تک کنٹرول کرنے کیلئے حیاتیاتی و مکینیکل طریقوں کو اپنایا جائے۔یہ بات انہوں نے رنگ پور کی یونین کونسل کوڈیوال میں محکمہ زراعت کی طرف سے لگائے گئے کپاس کے آئی پی ایم بلاک میں کاشت کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایم (حیاتیاتی طریقہ انسداد) پروگرام پر عملدرآمد سے نہ صرف کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے علاوہ زہروں سے پاک اجناس کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ کپاس کی فصل پر کوڑتما، تمباکو اور نیم سے بنائے گئے بائیو پیسٹسائڈذ کا سپرے کیا جا رہا ہے تاکہ ہماری نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہو بلکہ اس کی کوالٹی کو بھی بہتر بنایا جاسکے۔مزید برآں رنگپور مرکز میں محکمہ زراعت توسیع کی طرف سے آئی پی ایم کی کاشتکاروں میں آگاہی کی بھر پور مہم چلائی جا رہی ہے اور ہر یونین کونسل میں فصلوں کے ضرررساں کیڑوں،اُن کی حیاتیاتی زندگی اور تدارک کے متعلق اس کے علاوہ سفید مکھی،گلابی سنڈی اور کپاس کے دیگر نقصان دہ کیڑوں کے کنٹرول کے لئے کاشتکاروں کی فنی راہنمائی بھی کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر بائیو پیسٹسائڈز کو بھی تیار کیا گیا۔اس موقع پر چودھری شاہد، چودھری لیاقت نمبر دار، طالب حسین، نزیر خان، حسن عسکری کے علاوہ دیگر کاشت کاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں