ملتان: پنجاب ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کی چیئر پرسن سبین گل خان فاطمہ جناح ہسپتال کا معائنہ کر رہی ہیں |
ملتان: پنجاب ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کی چیئرپرسن وترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب سبین گل خان ایم پی اے نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ کو خصوصی توجہ دے رہی ہے ہسپتالوں سمیت بنیادی مراکز صحت پرجدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں موجودہ بجٹ میں حکومت نے شعبہ صحت کے لیے اربوں روپے کا فنڈ مختص کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فاطمہ جناح ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر عروج،ڈاکٹر انیلہ اورہیڈ نرس مس خالدہ ہمراہ تھیں۔سبین گل خان نے ہسپتال میں زیر علاج خواتین مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں موجود سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کیلئے بجٹ میں خطیر رقم ہمارے عوامی خدمت کے مصمم ارادوں کا عکاس ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں