کوٹ ادو: لائن پار محلہ غریب آباد میں صفائی نہ ہونے سے پڑے گندگی کے ڈھیر |
کوٹ ادو: حکومت پنجاب کی جانب سے شروع ہونے والے پروگرام’’خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘ضلع مظفرگڑھ تو پہلے نمبر پر آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے مگرضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی14لاکھ آبادی پر مشتمل تحصیل کوٹ ادو صفائی اور سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے مسائل کا شکار چلی آرہی ہے،جبکہ ’’خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘کوٹ ادو میں صرف کاغذوں میں جاری ہے ،کوٹ ادو کا گنجان لائن پار علاقہ جو کہ لاکھوں نفوس پر مشتمل اس گنجان آباد علاقہ فلتھ ڈپو کی شکل اختیار کر چکا ہے، ریلوے لائن پار علاقہ میں صفائی نہ ہونے سے محلہ غریب آباد،ضیاء کالونی،سینما روڈ،محلہ نورے والہ ،گلی رانا گل شیر والی،گلی رحیم الدین والی،گلی ڈاکٹر قاضی امجد والی میں گلیاں اور محلے نہ صرف صفائی سے محروم ہیں بلکہ جگہ جگہ کوڑے اور غلاظت کے ڈھیر سے علاقہ مکینوں کو شدید تعفن برداشت کرنا پڑرہا ہے،علاقہ مکینوں اعجاز حسین، عابد حسین،استاد جاوید بھٹہ، ملک نعیم آرائیں،شیخ محمد اشرف،شیخ محمد ذیشان، شیخ اظہر،رانا محمد ارشاد، ابوبکر و دیگرنے کہا کہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو ان سے لاکھوں روپے ٹیکس وصول کرتے ہے مگر انہیں سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ پورے محلہ میں صفائی نہ ہونے سے گندگی اور نالیوں کے گندے پانی سے بدبو اور تعفن پھیل چکا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ اور چیف افیسر روشن ضمیرنے ان علاقوں کا آج تک دورہ نہیں کیا ،انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سمیت ڈی سی مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین سے مطالبہ کیا کہ لائن پار آبادی کا وہ خود دورہ کرکے ان علاقوں میں ہنگامی طور پر صفائی کرائی جائے اور غفلت برتنے والوں کیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں