مظفر گڑھ: ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات ریسکیو سٹاف سے خطاب کر رہے ہیں
مظفرگڑھ:ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناطق حیات کا ریسکیو 1122 مظفرگڑھ اسٹیشن کا دورہ،انہوں نے مظفرگڑھ کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو مظفرگڑھ کی ٹیم کا شمار تجربہ کار ٹیمز میں ہوتا ہے جس نے گزشتہ 12 سال میں بہت سے ڈزاسٹرز کو ڈیل کیا ہے جسکی قابلیت نہایت متاثر کن ہے،انہوں نے ریسکورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت انسانیت کی معراج ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ قدرت نے ہمیں ایک مقدس پیشہ سے منسلک کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کا شکار شخص تکلیف، پریشانی اور جذبات کی ملی جلی کیفیت میں ہوتا ہے اسکے روئیے سے آپکو تکلیف بھی پہنچ سکتی ہے لیکن ہمارا فرض اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اسکے روئیے کو نظر انداز کرتے ہوئے ہم ہر صورت تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ شخص سے ہمدردی اور محبت سے پیش آئیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے انہیں بریفنگ دی،انہوں نے اسٹیشن کی بلڈنگ اور آف روڈ وہیکلز کا معائنہ بھی کیا۔ اور دورہ کے اختتام پر ایک پودا بھی لگایا اور اجتماعی دعا بھی کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں