مظفرگڑھ میں جاری31 اسکیموںپر 21 ملین کی لاگت آئیگی،لیاقت علی چٹھہ - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

مظفرگڑھ میں جاری31 اسکیموںپر 21 ملین کی لاگت آئیگی،لیاقت علی چٹھہ

 

Liaquat Ali Chatha Muzaffar Garh
مظفر گڑھ سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ لیاقت علی چٹھہ انجینئر امجد سلیم کے ہمراہ منصوبوں کا معائنہ کر رہے ہیں


مظفرگڑھ:سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ ضلع کی تمام اسکیموں پر کام مکمل ہوچکا ہے صرف دو سکیموں پر کام جاری ہے جو کہ جلد مکمل کر لیا جائے گا،انہوں نے ایکسئین امجد سلیم کے ہمراہ مختلف منصوبوں کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ میں صاف پانی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے مگر صاف پانی کی کچھ سکیموں کے کیسز نیب میں چل رہے ہیںجس کی وجہ سے وہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں اے ڈی پی کی 31 اسکیموں پر کام جاری ہے جس پر 21 ملین کی لاگت آئے گی، شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام اقدامات کررہے ہیں۔ مظفرگڑھ شہر میں سیوریج کے مسائل کو بھی جلد حل کیا جائے گا اس بارے میں پلان تیار کرلیا گیا ہے،انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لئے مناسب جگہ کی نشاندہی کریں،سیکرٹری ہاؤسنگ نے PHATA کی ہاؤسنگ پروگرام کو بہتر کرنے اور ان کمرشلائزیشن کی فیس وصول کرنے کے عمل کو بہتر کر نے کی ہدایت جاری کیں ۔سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لیاقت علی چٹھہ نے ضلعی دفتر میںمحکمہ کے افسروںکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایکسئین ، ا یس ڈی او ز، سب انجینئرز اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کے کام بروقت مکمل کئے جائیں اورمنصوبے بروقت مکمل نہ کرنے کے ذمہ دارٹھیکیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کیئے جائیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں