سول سوسائٹی کے سنجیدہ افراد معاشرے میں ظلم و جبرکا شکار ہونیوالوں کی آواز بنیں - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

سول سوسائٹی کے سنجیدہ افراد معاشرے میں ظلم و جبرکا شکار ہونیوالوں کی آواز بنیں

 

Farooq Ahmed SPO Muzaffar Garh
مظفر گڑھ ڈی ایس پی سرکل فاروق احمد ایس پی او کی تربیتی ورکشاپ میں لیکچر دے رہے ہیں


مظفرگڑھ :ایس پی او کے زیرِ اہتمام آکسفیم کے تعاون سے محکمہ انسانی حقوق حکومت پنجاب کی شراکت داری سے انصاف تک رسائی ، یہ پروگرام خانیوال اور مظفر گڑھ میں چل رہا ہے اس تربیت کا مقصد ہے کہ عام لوگوں خاص طور پر پسے ہوے طبقے کو قانونی اور انسانی حقوق سے آگاہی فراہم کی جائے تاکہ آپ معاشرے  میں ظلم، جبر  اور تشدد کا شکار ہونے  والوں کی آواز بنے  اور انہیں انصاف دلانے کی جدو جہد میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں ۔مظفر گڑھ میں تربیت کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان لحق نے اپنے اختتامی کلمات میں ایس پی او کے کام کو سراہتے ہوئے اپنے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ممبران سے کرونا وبا کے بار ے آگاہی اور ویکسین لگوانے پر عوام کو بتانے پر زور دیا۔اس کے ساتھ ہی ڈی ایس پی صدر فاروق احمدنے بھی نہ صرف اپنے ڈپارٹمنٹ کے بارے آگاہی دی بلکہ بااختیار ممبران کو اپنے تعاون کا بھی یقین دلایا۔ بااختیار ممبران نے بتایا کہ اب ہم اس تربیت کے ذریعے ہر ضلع کے آٹھ سو سے زیادہ آگاہی سیشن گاؤں کی سطح پر منعقد ہونگے وکلاء کے تعاون سے گاؤں میں لیگل کلینک منعقد ہونگے۔اور پسماندہ طبقات حکومتی ادارون کے ساتھ مل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاہے گا۔ تربیت میں پولیس ، وومن کراسیسز سنٹر اور پراسکیوشن ڈپارٹمنٹ کے نمائندون نے شرکت کی ۔تربیت کے اختتام پر مہمانان گرامی نے تمام بااختیام ممبران میں اسناد بھی تقسیم کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں