موٹر سائیکل ون ویلنگ مقابلہ بازی جان لیوا ہے:محمودالحسن گجر - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

موٹر سائیکل ون ویلنگ مقابلہ بازی جان لیوا ہے:محمودالحسن گجر

 

Karam Dad Qureshi Mehmood-ul-Hassan Gujjar
کرم داد قریشی: پٹرولنگ پولیس کے محمود الحسن گجر سکول کے طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کر رہے ہیں


 کرم داد قریشی : پٹرولنگ پولیس کے ریجنل انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے اپنی موبائل ٹیم گلزار احمد اور منیراکبر کے ہمراہ ضلع مظفرگڑھ کے مختلف مقامات پر روڈ سیفٹی ،ٹریفک قوانین اور کرونا ایس او پی کے حوالے سے طلباء،ڈرائیوروں اور شہریوں لیکچرز دیئے مقامات جن میں اقرا مثالی مڈل پبلک اسکول ھیذکالو، پبلک مقامات چوک کرم داد قریشی اور آئل ٹینکر گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی قصبہ گجرات ضلع مظفرگڑھ شامل ہیں انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچوں کا کوئی بھی گاڑی چلانا قانونا جرم ہے لہذا قانون کی پاسداری کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں ون ویلنگ مقابلہ بازی جان لیوا ہے اس سے اجتناب کیا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے مطابق کرونا ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کیا جائے موٹر سائیکل چلانے کی صورت میں ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں آخر میں انہوں نے کہا کہ ہائی ویز پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 پر کال کرکے مدد لی جا سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں