تونسہ شریف: کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد مستحق خواتین کو سلائی مشینیں دے رہے ہیں
تونسہ شریف:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں تحصیل کی2سو خواتین میں سلائی مشین اور 50 معذوروں میں وہیل چیئرز تقسیم کردی گئیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،وزیر اعلی کے بھائی سردار عمر خان بزدار،امین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم ،وائٹل گروپ کے حاجی محمد یاسین،ممبرز صوبائی بیت المال ملک محمد اقبال ثاقب،سہراب خان بزدار،اقبال خان بزدار،ضلعی چیئرمین محمد حسین نیازی،سکیریٹری بیت المال کمیٹی محمد ابرہیم نے امدادی سامان تقسیم کیا۔پنجاب بیت المال کونسل لاہور،ضلعی بیت المال کمیٹی ڈیرہ غازی خان اور وائٹل گروپ کے باہمی اشتراک سے چیکس اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔سٹیج سکریٹری کے فرائض محبوب حسین نے سر انجام دئیے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،وزیر اعلی کے بھائی سردار عمر خان بزدار،امین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم ،وائٹل گروپ کے حاجی محمد یاسین اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار غریب عوام کیلئے درد دل رکھتے ہیں،ان کی ہدایت پر تحصیل کی نادار،مستحق اور معذور عوام کیلئے تقریب کا انعقاد کیا۔وزیر اعلی نے تحصیل کی پسماندگی دور کرنے کیلئے احسن اقدامات کئے۔خواتین کو سلائی مشین کے ذریعے سلائی کڑھائی کرکے باعزت روزگار کے حصول اور معذور افراد کی آمدورفت کیلئے وہیل چیئرز کی تقسیم غریب پرور اقدام ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں