جتوئی شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، سیوریج کے پانی سے سڑکوں پر تالاب کا منظر - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

جتوئی شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، سیوریج کے پانی سے سڑکوں پر تالاب کا منظر

Jatoi Usman Javed
جتوئی: چیف آفیسر عثمان جاوید سرویا کی عدم دلچسپی شہر مختلف چوکوں اور گلیوں میں گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں

 

 جتوئی (بیورو چیف وسیم لودھی ) میونسپل کمیٹی جتوئی میں نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر عثمان جاوید 15 دن گزرنے کے باوجود تاحال اپنی سیٹ پر نہ بیٹھ سکا جس سے شہر بھر میں صفائی کا نظام مکمل طور پر بگڑ چکا ہے شہر کے مین چوکوں اور گلی محلے میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے اور وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار کا پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر بھی کوئی کام نہ ہوسکا یکم سے پانچ تاریخ کو سرکاری اہلکاروں کی تنخواہ 17 جون کو چلائی گئی اس موقع شہری محمد نادر، محمد شہزاد، اعجاز حسین،محمد اسماعیل، اللہ بخش ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی بار صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شکایت کی خاطرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی آفس گئے لیکن ہماری بدقسمتی چیف آفیسر نہیں ملے پوچھنے پر اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ہم اپنی تنخواہ کے بل پردستخط کرانے کے لیے مظفر گڑھ گئے تھے چیف آفیسر کی دفتر آنے کی عادت نہیں ہے ہمارے سوال پر بتایا ہے کہ اس کے دو بھائی اہم سیٹوں پر تعینات ہیں ان سے کوئی نہیں پوچھ سکتا اس موقع پر اہل علاقہ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہر کی سڑکیں پہلے سے ٹوٹی پھوٹی پڑی ہے گہرے گہرے گھڑے پڑے ہوئے ہیں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر چاروں طرف فلتھ ڈپو بنے ہوئے ہیں اور جتوئی شہر میں تعفن پھیلنے سے موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے نئے چیف آفیسر کو ڈیوٹی دینے اور کام کرنے کا پابند کیا جائے ۔ چیف آفیسر عثمان جاوید سرویا سے رابطہ کی کوشش کی گئی تو نمبر بند مل رہا تھا۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں