سوسائٹی آف آبزائیڈ گائنی مظفر گڑھ کے زیر اہتمام سیمینار کے شرکاء ڈاکٹرز سے ڈاکٹر نصرت فاطمہ ڈاکٹر افشاں رشید خطاب کرتے ہوئے |
مظفر گڑھـ: سوسائٹی آف او بی ایس گائنی اور فرینڈ ہینڈ گروپ کے زیر اہتمام غریب اور نادار خواتین کی تولیدی صحت کے حوالے سے ڈاکٹر نصرت فاطمہ اور ڈاکٹرافشاں رشید کی زیر صدارت سیمینار منعقد ہوا تفصیل کے مطابق سوسائٹی آف گائنی کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہواجس میں ہیلپنگ ہینڈز گروپ کے ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر نائلہ نورین،ڈاکٹر ہماشعیب، ڈاکٹر سعدیہ عروج،ڈاکٹر شازیہ رفیق،ڈاکٹر ثانیہ مبشر،ڈاکٹر عاصمہ ثاقب،ڈاکٹر افتخار چوہدری،ڈاکٹر وسیم نواز،ڈاکٹر جنید حیات نیازی،ڈاکٹرحافظ محمد یسین،ڈاکٹر طارق،ڈاکٹر شعیب امین،ڈاکٹر ارشاد،ڈاکٹر شیرازاحمدبھٹہ،ڈاکٹر جاوید حسن عجمی،ڈاکٹرعرفان جاوید سمیت دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نصرت فاطمہ، ڈاکٹر افشاں رشید اورڈاکٹرنوشین نے کہاکہ سوسائٹی آف آبزاینڈ گائنی کا مقصد غریب خواتین جو کہ اپنا علاج کروانے سے قاصرہیں ہم ان کی تشخیص کر کے ان کومتعلقہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرزکے پاس بھیجیں گے وہاں پر ان کا الٹرا سائونڈ سمیت تمام طبی معائنہ مفت ہو گا اور اگر کسی خاتون کا آپریشن کرنا پڑا تو وہ بھی بالکل مفت کیا جائیگا۔ہمارے پینل میں شامل تمام ڈاکٹرزمیڈیکل اورسرجیکل سپورٹ کریں گیاور ہم تمام ڈاکٹرز مل جل کر کام کریں گیاس کا اجر ہمیں اللہ پاک دیں گے اس موقع پر تمام ڈاکٹرز نے اپنے اپنے پیشہ کی جہاں تک ممکن ہوامدادکرنیکی یقین دہانی کروائی اورانہوں نے کہا کہ اگر ہماری تھوڑی سی کاوش سے دکھی انسانیت کی خدمت ہوتی ہے تو اس سے بڑھ کر اور اجر کیا چاہیے۔اس موقع پرتمام ڈاکٹرزشرکاء نے ڈاکٹر نصرت فاطمہ اورڈاکٹر افشاں رشیدکی دکھی انسانیت کی خدمت کے جزبہ کوسراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں