خانگڑھ: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عبدالغفور خان گوپانگ کا سینئر صحافیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو |
خان گڑھ( نامہ نگار) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خان گڑھ عبدالغفور خان گوپانگ نے کہا ہے کہ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاتفریق سخت آپریشن کیا جائے گا جبکہ بلدیہ کی آمدنی بڑھانے کیلئے ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خانگڑھ کے سینئیرز صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ اہلکار صرف کام کریں گے اور صفائی کے نظام کو بہترین بنانے کیلئے میٹنگ کرلی گئی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں تک شہریوں، تاجروں اور عوامی حلقوں کو بلدیہ خانگڑھ کی کارکردگی نظر آ جائے گی انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے بند واٹرپیوریفیکیشن پلانٹ کی ضروری مرمت کر لی گئی ہے اور چنددنوں میں ہی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کا عمل شروع ہو جائے گا انہوں نیکہا کہ مویشی منڈیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ عیدالاضحیٰ کی آمد پر صفائی ستھرائی کیلئے جامعہ پلان تیار بھی کیا جا چکا ہے اس موقع پر ملک رضوان الرحمٰن، مہرراشدنصیرسیال، نوابزادہ عرفان اللہ خان، ملک عبدالغفور سندیلہ، شاہدحسین خان، ملک زاہدحسین سندیلہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں