ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کیساتھ کوئی رعائت نہیں ہوگی ، امجد شعیب ترین - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کیساتھ کوئی رعائت نہیں ہوگی ، امجد شعیب ترین

 

Deputy Commissioner Muzaffar Garh

مظفرگڑھ: ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین پرائس کنٹرول کے حوالے سے بازار کا معائنہ کر رہے ہیں


مظفرگڑھ :ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کیساتھ کوئی رعائت نہیں ہوگی بلکہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نا جائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں انہوںنے کہاکہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں سبزی ،پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور ناجائز منافع کمانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے آج سستا سبزی بازار اور دیگر مقامات کے دورے کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے مر تکب کئی دکانداروں کو جرمانہ کیااور 2دوکاندار وں کو گرفتار کروا یا ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہمہ وقت بازاروں کے دورے کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق کا روائی کر یں ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں