تھانہ بیٹ میرہزارخان میں سیکورٹی اہلکار کی رپورٹس پر مقدمات کا اندراج ،معززین کا احتجاج - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

تھانہ بیٹ میرہزارخان میں سیکورٹی اہلکار کی رپورٹس پر مقدمات کا اندراج ،معززین کا احتجاج

 

Press Conference Meer Hazar Khan


میر ہزار خان: سول سوسائٹی کے نمائندے جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں


 میرہزارخان: تھانہ بیٹ میرہزارخان میں سیکورٹی اہلکار کی رپورٹس پر جھوٹے مقدمات کا سلسلہ بند کیا جائے انجمن تاجران وممبران امن کمیٹی کے اجلاس میں مدرسہ کے مہتمم قاری عتیق الرحمن کے خلاف جھوٹے مقدمہ کے اندراج کی شدید مذمت، تفصیلات کے مطابق میرہزارخان انجمن تاجران اور امن کمیٹی کے ممبران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی گی کہ گذشتہ روز تھانہ بیٹ میرہزارخان میں تعینات سیکورٹی اہلکار محمد شاہد نے مرکزی عید گاہ اورمدرسہ کے مہتمم قاری عتیق الرحمن کے خلاف مدرسہ میں جلسہ کرانے ،سائونڈ سسٹم کے استعمال اور ایس اوپیز کیخلاف ورزی پر مبنی رپورٹ بناکر مقدمہ اندراج کرایا گیا انہوں نے کہا کہ مدرسہ میں مذہبی پروگرام کا جلسہ نہیںہوا۔ اس حوالے سے سیکورٹی اہلکار جلسہ ہونے اور سائونڈ سسٹم کے استعمال ثبوت پیش کرے ورنہ آئے روز جھوٹی رپورٹس پر مقدمات کرانے کا سلسلہ بندکیا جائے۔ اجلاس میں انجمن تاجران کے صدر ڈاکٹر عطاء اللہ خان لغاری، سرپرست اعلی ملک حفیظ اللہ کلو، تاجر ملک عاشق، ملک شوکت اعوان، عبدالغفار، عبدالجبار صادق گوپانگ، ودیگر ممبران نے شرکت کی۔ میر ہزار خان سے تعلق رکھنے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر اصغر لغاری کی زیر صدارت بھی ایک اجلاس منعقدھوا ۔اجلاس میں متعددپرائیویٹ سکول کے سربراہان نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز تھانہ بیٹ میرہزارخان میں تعینات سیکیورٹی اہلکار محمد شاہد نے ایک من گھڑت رپورٹ کی بنیاد پر ہمارے استاد رفیق احمد کلو کے خلاف بھی سکول میں جلسہ منعقد کرانے کی رپورٹ تیار کرکے مقدمہ کا اندراج کروایا جو کہ سراسر جھوٹا مقدمہ ہے ۔سکول میں کسی قسم کا کوئی بھی پروگرام منعقد نہ ھوا ہے میرہزارخان کی فضا پرامن ہے مگر سیکورٹی اہلکار نے آئے روز اپنی کارکردگی بڑھانے کی خاطر جھوٹی رپورٹس کی بنیاد پر مقدمات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے وہ بند کیا جائے، ورنہ ٹیچرز یونین بھر پور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیگی۔ آر پی او ڈی جی خان اورڈی پی او مظفرگڑھ ان مقدمات کی انکوائری کرائیں اور جھوٹی رپورٹ کرنیوالے سیکورٹی پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیں اجلاس میں عبداللہ لغاری، وسیم خان، ملک شاہنواز، اکرام خان ودیگر ٹیچرز شریک تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں