جو قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں وہی سرفراز ہوتی ہیں،سیدخضرعباس کاظمی - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

جو قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں وہی سرفراز ہوتی ہیں،سیدخضرعباس کاظمی

 

Syed Khizar Abbas Kazmi
علی پور: پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل کے زیر اہتمام حوالدار لالک جان شہید کی یاد میں دعائیہ تقریب کا منظر


علی پور (نامہ نگار)پاکستان نشان حیدردفاع کونسل علی پور کے زیراہتمام حوالدارلالک جان شہیدکی برسی منائی گئی۔جس میں پاکستان نشان حیدردفاع کونسل تحصیل علی پور کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی،پاک فوج کے شہیداء کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیاگیااور حوالدارلالک جان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاوفاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اس موقع پر پاکستان نشان حیدردفاع کونسل علی پور کے جنرل سیکرٹری سیدخضرعباس کاظمی،وائس چیئرمین ذوالفقارحسین گھلو،پریس سیکرٹری عابدحسین پرہار،سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ محمد نواز ایڈووکیٹ،کامران علی حیدری سینئروائس چیئرمین یوتھ ونگ،ملک مزمل عباس گھلو جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ودیگرعہدیداران وشہری بھی موجود تھے جنرل سیکرٹری سید خضر عباس کاظمی نے شہید حوالدار لالک جان کی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی اور کرگل کے محاذ پر اْن کی بہادری کے بے مثال کارناموں کا تفصیل سے ذکر کیا جس کے اعتراف میں انہیں نشانِ حیدر سے نوازا گیا ۔اْن کا کہنا تھا کہ قرآنِ پاک میں اللّٰہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جو اپنے محسن کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ میرا شکریہ بھی ادا نہیں کر سکتا خضر کاظمی کا مزیدکہنا تھا پاک فوج کے شہداء ملک و ملت کے محسن ہیں ہم اپنے مْحسنوں کے احسانات کبھی فرموش نہیں کریں گے اور شہداء کے احسانات کو نسلوں تک منتقل کریں گے اْن کا کہنا تھا جو قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں وہی سرفراز ہوتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں