حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے،میاں شبیر علی قریشی - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے،میاں شبیر علی قریشی

 

Mian Shabir Ali Qureshi
کوٹ ادو: وفاقی وزیر مملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی لالہ زار کالونی میں سوئی گیس منصوبہ کے افتتاح کے بعد دعا مانگتے ہوئے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی قلت کے باوجود حکومت دیہی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔لالہ زار کالونی جسے سابقہ منتخب نمائندوں نے جان بوجھ کرسوئی گیس جیسی سہولت سے محروم رکھا تھا۔اس علاقے میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاح کرکے ایک اور عوامی وعدہ وفاکردیا ہے جس سے اہل علاقہ کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات خوشحالی و ترقی دینا ہے۔عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنے حلقے کے بنیادی مسائل حل کریں۔حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے۔ سوئی گیس، بجلی، تعلیم، صحت، صاف پانی،گلی کوچوں کی پختگی سمیت مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے لالہ زار کالونی اور محلہ فاروق اعظم میں ڈیڑھ کروڑ کی خطیررقم سے سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رانا اورنگزیب اشرف،سابق ممبر ضلع کونسل میاں رفیق احمد قریشی، سابق ناظم میاں وسیم اعجاز قریشی، میاں احسن علی قریشی، پیر ماجد گیلانی،مجاہد خان چانڈیہ،سابق ناظم رائے عابد حسین پرہاڑ،انوار یوسف،ذیشان نیازی،غفور خان چانڈیہ ،سید فیاض شاہ،سید اکرم شاہ،سید منظور شاہ،حافظ ریاض لشاری،عباس جھورڑ،چوہدری محمد دین،چوہدری سرور،شیخ حفیظ،عمران بھٹی،چوہدری قیصر شہزاد،چوہدری بن یاسر شہزاد،چوہدری عامر شہزاد،چوہدری بابر شہزادسمیت سوئی گیس کا عملہ پی ٹی آئی کے ورکرز واہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے،اربوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس،بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی تکمیل سمیت حلقہ میں اربوں کے ترقیاتی کام ہماری عوامی خدمت کا منہ بولتاثبوت ہے۔ اپنے حلقہ کی عوام کو گھر کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو مرحلہ وار پورا کیا جارہا ہے۔اب عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے جو اب رکے گا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا حکومت کا فر ض ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اس بات کا ثبوت یہ کہ آ پ اس حلقے میں جتنے بھی کام ہوئے ہیں اس کا موازنہ کر کے دیکھ لیں انشاء اللہ اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کئے گئے وعدے کے مطابق چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا جبکہ کوٹ ادو میں پاسپورٹ آفس بھی بنا دیا گیا۔ انشااللہ بہت جلد آنے والے چند دنوں میں کو ٹ ادو یونیورسٹی اور مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل کا کام شروع کر دیا جائے گا اور ضلع کو ٹ ادو کا خواب بھی بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔دریں اثناء سوئی گیس کی فراہمی کے اقدامات پرلالہ زار کالونی کے مکینوں نے لالہ کالونی میں سوئی گیس کی فراہمی اورحلقے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کروانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ اس حلقہ میں پاسپورٹ آفس سمیت میگا پراجیکٹ،جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ڈویلپمنٹ ورک ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو خاطر خواہ سہولیات میسر آئیں گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں