کوٹ ادو:کوٹ ادو کی سیاست میں ایک نئی تبدیلی آگئی ہے ،کوٹ ادو یونیورسٹی بناؤ تحریک کے چئیرمین ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں،کوٹ ادو عوامی اتحاد کے نام سے نیا سیاسی گروپ تشکیل دے دیا گیا،آرگنائزرڈاکٹر عمر فاروق بلوچ کے پاس قد ورسیاسی شخصیات کی آمدکا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے،گزشتہ روز چیف آف گورمانی برادری نواب طارق خان گرمانی،سابق لیگی امیدوار عارف بلوچ نے بھی ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ کی رہائشگاہ پر آئے جہاں ان سے مشاورت کی،جبکہ بھٹہ برادری، تونسہ بیراج سے شیخ برادری کے نمائندوں نے بھی ڈاکٹر عمرفاروق بلوچ سے ملاقات کی،کوٹ ادو عوامی اتحادکے آرگنائزرڈاکٹرعمرفاروق بلوچ نے کہا کہ تحصیل کوٹ ادو کی عوام کی بھلائی اور تحصیل کوٹ ادو کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے؛کوٹ ادو عوامی اتحادبنایا گیا ہے جس میں تحصیل بھر کی تمام برادریوں کو شامل کیا جائے گا جبکہ تحصیل بھر کی کئی سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں اور مشاورت جاری ہے،انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس کا تنظیمی ڈھانچہ بھی تشکیل دیا جائے گا جبکہ تمام اتحادیوں کی مشاورت سے کوٹ ادو عوامی اتحادکے پلیٹ فارم سے قومی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن میں بھی اپنے امیدوار لائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کوٹ ادو عوامی اتحاد میں تحصیل بھر کی تمام برادریوں کی نمائندگی ہو۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں