گراں فروشوں اور ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا،شبیر احمد گشکوری - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

گراں فروشوں اور ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا،شبیر احمد گشکوری

 

Shabir Ahmed Gaskori Qasba Gujrat
قصبہ گجرات: اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت شبیر احمد گشکوری گراں فروشوں کو جرمانے کر رہے ہیں


قصبہ گجرات: اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت تحصیل کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سلطان کالونی میں کھانے پینے کی اشیاء مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں اوردونمبرزرعی ادویات وکھادفروخت کرنے والوں دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شبیر احمد گشکوری نے سلطان کالونی میں کریانہ مرچنٹ اورگوشت فروخت کرنے والے دوکانداروں کے ریٹ اور کوالٹی کو چیک کرتے ہوئے دونمبر زرعی ادویات وکھادفروخت کرنے والے دوکانداروں پر بھی چھاپے مارے اور موقع پر متعدد دوکانداروں جرمانے عائد کیے۔انہوں نے دوکانداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا اگر کسی دوکاندار نے مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پریا ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کی تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اورعوام کو مقرر کردہ نرخوں پراشیاء کی فراہمی کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔کیونکہ اشیاء کو مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، جو دوکاندار ملاوٹ کررہے ہیں اور زائد قیمت پر فروخت کر رہے ہیں ان کے بارے میں مجھے آگاہ کریں تاکہ ان کے خلاف بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔کیونکہ عوام کے ہی تعاون سے اس قسم کے چہروں کو بے نقاب کر سکتے ہیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں